- حضرت رابعہ بصری تشریف فرما تھیں کہ خادمہ نے آ کر بتایا کہ باہر کچھ پانچ مہمان ہیں۔ آپ نے فرمایا ان کو بٹھائیں اور کھانا کھلائیں۔ خادمہ نے عرض کی کہ باورچی خانے میں تو صرف ایک روٹی ہے اور مہمان چار پانچ ہیں۔ آپ نے فرمایا وہ ایک روٹی لے جاؤ اور باہر جا کر خیرات کر آؤ۔ اب میری اور آپ کی سوچ تو یہی کہتی ہے کہ ایک ہے تو باقیوں کا انتظام کیا جائے نہ کے جو ہے اسے بھی باہر دے دیا جائے خیر حکم تھا رابعہ بصری کا تو تعمیل کیسے نہ ہوتی۔
گئیں اور وہ روٹی باہر جا کر خیرات کر آئیں۔ کچھ دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی پوچھا دروازے پر کون ہے۔ آواز آئی میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں ہمارے آقا نے آپ کے لیے کھانا بھیجا ہے۔ خادمہ نے کھانا وصول کیا آپ نے کہا دیکھو کپڑا اٹھا کر دیکھا تو پانچ روٹیاں تھیں۔ آپ نے کہا نہیں یہ کسی اور کی طرف بھیجا ہو گا غلطی سے ہماری طرف آ گیا جاؤ جاؤ جلدی سے واپس کر آؤ۔ خادمہ گئیں اور کھانا واپس کر آئیں۔ کچھ دیر بعد دوبارہ دستک ہوئی۔ پوچھا دروازے پر کون ہے۔ آوازآئی میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں اور میرے آقا نے آپ کے لیے کھانا بھیجا ہے۔ خادمہ نے کھانا وصول کیا دیکھا تو سات روٹیاں تھیں۔ آپ نے کہا نہیں یہ کسی اور کی طرف بھیجا ہو گا غلطی سے ہماری طرف آ گیا جاؤ واپس کر آؤ۔ خادمہ جلدی سے گئیں اور کھانا واپس کر آئیں۔ کچھ دیر بعد دوبارہ دستک ہوئی۔ پوچھا من علی البابُ۔ دروازے پر کون ہے۔ آواز آئی میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں میرے آقا نے آپ کے لیے کھانا بھیجا ہے اور کہا ہے کہ آپ کو دے کر آنا ہے۔ خادمہ نے کھانا وصول کیا آپ نے دیکھا تو دس روٹیاں تھیں۔ ہاں ہاں یہ ہمارا ہی کھانا ہے جاؤ مہمانوں کو کھلا دو۔ آپ نے خادمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ خادمہ نے عرض کی کہ پہلے جو لوگ آ رہے تھے وہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ کھانا آپ کا ہے لیکن آپ نے واپس کر دیا۔ حضرت رابعہ بصری نے فرمایا میرا اللہ فرماتا ہے ایک نیکی کرو میں دس کا ثواب دوں گامیں نے اپنے اللہ سے کہا جب تک ایک کے بدلے دس نہیں دے گا تب تک تیری بندی یہ کھانا نہیں لے گی۔فرمایا گیا ہے کہ ایک ایسی امت ہو گی جو نیکی کا سوچے گی فرشتے اس کی نیکی لکھ دیں گے اور جب وہ نیکی کا کام کرے گی وہ ایک نیکی کرے گی میں دس کا ثواب عطا کروں گا.
Sunday, 9 April 2017
aik roti 5 mehman
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Powered by Blogger.
state life insurnace corporation of pakistan
Arquivo do blog
-
▼
2017
(98)
-
▼
April
(32)
- state life insurance ne kia apna wada pura 1280x72...
- روٹی چور کی سزا
- visa
- Insurance kay fiqhi masail Maulana Shahryar Raza...
- اپنے غموں اور پریشانیوں کو سینے میں دفن کردو
- حسن سلوک
- تم کامیابی سے زیادہ ناکامی سے سیکھتے ہو۔ اور ناکام...
- ﺍﯾﮏ ﭼﻮﮨﺎ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻞ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﯾﮏ ﺩ...
- ڈاکوؤں کےسردار
- اُن لوگوں کیلئے کامیاب ہو جو تمہیں ناکام دیکھنا چا...
- aik roti 5 mehman
- Career Opportunity in State Life Insurnace 1280x72...
- اپنےپیاروں کودیں معاشی تحفظsukh dukh ka sathi stat...
- State Life Insurnace Policy 1280x720 3 78Mbps 2017...
- Funny video about 23 March
- ایک شخص تھا جو بڑا امیر و کبیر تھا ، بہت بڑا اس ک...
- wow so amazing video
- Sade mulk di bijli jee very funny videos
- Key to success what is networking marketing state ...
- سٹیو جابز
- دوسروں کا بوجھ اٹھانے والے
- اندر کی کمزوریاں
- مائی ویسٹ
- محمد علی
- رابرٹ ریڈفارڈ
- کنفیوشس
- پسینے کی کمائی
- محمدی طریقہ
- فیروشیو لیمبورگینی اپنے گاؤں میں ٹریکٹر فروخت کرنے...
- ”میری نظر میں لوگوں کا احسان اتارنے کا اس سے بہتر ...
- گرمی کے کسی دن میں اگر ایک ’میگ نیفائنگ گلاس‘ لے ک...
- جج صاحب صبح جلدی عدالت پہنچ جاتے تھے‘ سات بجے کام ...
-
▼
April
(32)
No comments:
Post a Comment