باقی چاروں گیندیں کانچ کی ہیں۔ اب تمہیں خیال رکھ کر ان سب کو ہوا میں اچھالتے رہنا ہے۔اس کی اس بات کا مطلب یہ تھا کہ اپنی روح، صحت، فیملی اور دوستوں کو کسی صورت کھونا نہیں چاہیے۔ جب ہم ان میں سے کسی کو بھی نظر انداز کرتے ہیں تو وہ زندگی بھر کا نقصان ہوتا ہے۔ اگر صحت کو نظر انداز کرنے لگیں تو وہ اتنی خراب ہو جاتی ہے کہ بندہ پکا پکا بیمار رہنے لگتا ہے اور صحت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اسی طرح اگر انسان اپنی روح کی پیاس بجھانا بند کر دے تو وہ خالی ہو جاتی ہے اور اس کی ویرانی بھی کبھی دوبارہ دور نہیں کی جا سکتی۔ انسان کی روح کھوکھلی ہو جاتی ہے۔ انسان اگر اپنے دوستوں یاروں کو کم وقت دے تو وہ اس بات کو یاد رکھتے ہیں اور ان کے دل پر نقش ہو جاتا ہے کہ کسی وقت یہ ہماری امیدوں پر پورا نہیں اترا تھا۔ اس طرح اوپر اوپر سے تو تعلقات ٹھیک رہتے ہیں لیکن دلوں میں فاصلے آجاتے ہیں۔ اگر انسان اپنی فیملی کو نظر انداز کرے تو ان کو آپ کے بغیر زندگی گزارنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور وہ آپ سے کوئی امید نہیں رکھتے۔ ایسے میں انسان کی ایسی تلخ یادیں بن جاتی ہیں جو ساری زندگی اس کے دل کے ذخم بن کر اس کو ستاتی رہتی ہیں۔
نوکری یا کام کاج انسان کا پیٹ بھرنے کا ذریعہ ہوتا ہے اس کی اہمیت کو کبھی بھی کم نہیں کیا جا سکتا لیکن انسان کی نوکری چلی بھی جائے تو وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔ کوکا کولا ایک ملٹی ملین ڈالر ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو بین الاقوامی شہرت یافتہ ہے۔ اس کا مالک برائن مزید کہتا ہے کہ کبھی اپنی اہمیت کو کسی اور سے اپنا موازنہ کر کے کم مت کرو۔ہر انسان جدا ہے اور اس جدا رنگ کی اہمیت انمول ہوتی ہے۔ کبھی اپنے ہدف اور لوگوں کو دیکھ کر مت بناؤ۔ تمہیں سب سے بہتر پتہ ہے کہ تمہارے لیے کیا بہتر ہے۔ جو لوگ تمہیں عزیز ہوں انہیں کبھی بھی مت گنواؤ۔ انہیں جتنا اپنے دل کے پاس رکتھے ہو اتنا ہی اس بات کا احساس ہر روز دلایا کرو ۔اپنی زندگی ماضی یا مستقبل کے پچھتاووں اور اندیشوں میں ضائع مت کرو۔ آج کو خوبصورت بناؤ۔ کبھی اپنے حالات سے مایوس مت ہو کیونکہ انسان ہارتا تب ہے جب وہ امید چھوڑ دیتا ہے۔
ہر انسان کمزور ہوتا ہے۔ اس بات کو دل سے تسلیم کرو کہ تم پرفیکٹ نہیں ہو کیونکہ اگر ہم میں سے کوئی بھی انسان پرفیکٹ ہوتا تو وہ بالکل اکیلا بھی رہ سکتا ہوتا اور کوئی انسان در حقیقت تنہا زندگی نہیں بسر کر سکتا ہے۔ کبھی رسک لینے سے خوف مت کھاؤ۔ اگر چانس نہیں لو گے تو جیتو گے کیسے۔ جب انسان رسک لیتا ہے تو اس میں دلیری پیدا ہو جاتی ہے۔ بار بار چانسز لو۔ زندگی میں محبت کی اہمیت کو کبھی کم مت سمجھو کیونکہ انسان کی روح اور اس کا دل محبت کے بھوکے ہوتے ہیں۔ محبت کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے محبوب کو کھلا چھوڑ دو۔ اگر وہ اصل میں محبت کرتا ہو گا تو لوٹ کر تمہارے پاس خود ہی آجائے گا۔ اگر تم اپنے محبوب کو زور سے پکڑ کر بیٹھ جاؤ گے تو وہ تم سے دور بھاگے گا۔ اتنا تیز مت جاؤ کہ تم بھول جاؤ کہ تم زندگی میں کہاں جا رہے تھے۔ ہر انسان تعریف اور حوصلہ افزائی چاہتا ہے۔ ساری عمر سیکھنے اور پڑھنے میں گزار دو کیونکہ انسان کا سب سے بڑا خزانہ اس کا علم ہوتا ہے ، اس کو جتنا مرضی بڑھاتے رہو کیونکہ اس کا کوئی بوجھ نہیں ہوتا۔ اپنا وقت اور الفاظ کبھی ضائع مت کرو، دونوں کو واپس نہیں کیا جا سکتا۔ زندگیکوئی دوڑ نہیں ہے، یہ ایک حسین سفر ہے اس سے لطف اندوز ہوناسیکھو۔
No comments:
Post a Comment