جب تم اپنی پسند کا کام کرو گے تو تمہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ تمہیں کس کام کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔کبھی تم سب نے غور کیا ہے کہ تم جو کچھ استعمال کر رہے ہو وہ کسی اور انسان کا بنایا ہوا ہے۔ تمہارے کپڑے تم خود نہیں بناتے۔ تمہارا کھانا تمہیں پھلوں اور سبزیوں کی صورت بنا بنایا ملتا ہے، وہ کسی اور نے اگایا ہے۔ تمہاری زبانجو تم بولتے ہو، کسی اور انسان نے ایجاد کی ہے تم اسے صرف استعمال کرتے ہو۔ ریاضی جو تم پڑھتے ہو، وہ کسی اور کی ایجاد تھی۔ کوشش کرو کہ تم نے انسانیت سے جو کچھ لیا ہے اور اسے استعمال کر رہے ہو، اس کا شکر ادا کرو اور کچھ ایسا خود بھی ایجاد یا دریافت کرو کہ تمہارے دنیا سے جانے کے بعد وہ لوگوں کے کام آئے۔ ’بدھ مت ‘میں ایک لفظ استعمال ہوتا ہے ’بیگنرمائینڈ‘۔ ایسا انسان جو کوئی بھی کام نیا نیا شروع کرے اور اسے سیکھ رہا ہو، اس کا دماغ اس کام کے لیے بیگنر مائینڈ ہوتا ہے۔
ایسا دماغ بہت ذرخیزہوتا ہے کیونکہ وہ سوالات سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے ٹی وی اور کمپیوٹر کا بنیادی فرق یہ ہے کہ انسان ٹی وی اس لیے دیکھتا ہے کہ اپنے دماغ کو آرام دے اور تھوڑی دیر اپنے دماغ کو بند کر دے اور جب انسان کمپیوٹر لگاتا ہے تو اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے دماغ کا مکمل استعمال کرے۔مجھے لگتا ہے کہ میں وہ واحد آدمی ہوں جس نے ایک چوتھائی بلین ڈالر گنوا دیے اورجب میرے ساتھ ایسا ہوا تو اس سے میرا کردار بہت مضبوط بنا تھا۔میرا خیال ہے کہ انسان کو زمین پر اس لیے اتارا گیا تھا تاکہ وہ اس دنیا پر اپنے نشان چھوڑ کر واپس جائے۔ تمہارا اس دھرتی پر وقت بہت قلیل ہے، کوشش کرو کہ اس میں لوگوں کی پیروی مت کرو۔ وہ کیا سوچتے ہیں اس کو اہمیت مت دو۔اپنے باطن کی آواز کو باقی لوگوں کی رائے کی بنا پر مت دباؤ۔ اپنے اندر اپنے دل کی راہ چننے کی ہمت پیدا کرو۔تمہارا دل سب سے بہتر جانتا ہے کہ تم اصل میں کیا بننا چاہتے ہو۔ اپنے دل کیسنو۔باقی سب کچھ غیرضروری ہے۔
No comments:
Post a Comment